وزیراعلی خیبرپختونخو کی سکیم چوک پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت، دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کردیا

جمعرات 23 جنوری 2014 21:20

وزیراعلی خیبرپختونخو کی سکیم چوک پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بڈھ بیر اسکیم چوک پشاور میں ورکشاپ میں کھڑی گاڑی کے اندر دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اسکی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید پیکج کے تحت یہ رقم قیمتی انسانی زندگی کا بدل نہیں ہو سکتی مگر یہ صوبائی حکومت اور عوام کی طرف سے انکے دکھ میں شرکت اور مالی مشکلات بانٹنے کی ایک کوشش ضرور ہے قبل ازیں وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و اعلیٰ پولیس حکام کے علاوہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان اور وزیرصحت شوکت یوسفزئی سے رابطہ کرکے انہیں فوری جائے حادثہ اور ہسپتال پہنچنے اور امدادی کام ذاتی نگرانی میں انجام دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ افغانستان اور فاٹا سے قربت اور وفاقی حکومت کی ناقص داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی سزا آج ہمیں بھگتنی پڑ رہی ہے اور ہمیں بد ترین دہشت گردی کا دوبارہ نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ شہر میں دوبارہ دھماکوں کی لہر شروع کرنے کا مطلبعوام کوعدم تحفظ کا احساس دلانا ہے جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے وزیراعلیٰ نے واقعہ میں شہیدافرادکے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی اوریقین دلایا کہ دہشت گردی کی پالیسی کے بارے میں وفاق سے دو ٹوک بات کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :