فوجی آپریشنز سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ،حکومت کی غیر سنجیدگی اور ہٹ دھرمی کی وجہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:27:43 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:20:07 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:20:07 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:05:04 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 21:05:04 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 20:41:20 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 20:41:20 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:47:41 وقت اشاعت: 23/01/2014 - 19:31:32
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

فوجی آپریشنز سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ،حکومت کی غیر سنجیدگی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے سمیع الحق کو مذاکرات سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے ، سید منور حسن ، حکومت امریکی دباؤ میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتی اور مذاکرات کی بجائے بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی باتیں کرتی رہی ،مذاکرات کی راہ ہموار ہوتے ہی کوئی واقعہ ہوجانے سے پتہ چلتاہے دشمن قوتیں طالبان سے مذاکرات کو ہر قیمت پر روکنا چاہتی ہیں ‘ امیر جماعت اسلامی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہاہے کہ فوجی آپریشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا بلکہ نئے مسائل جنم لیتے ہیں، نوازشریف بتائیں کہ وہ قوم کو اعتماد میں لینے کے نام پر کب تک قومی اعتماد کو مجروح کرتے رہیں گے ، پانچ ماہ قبل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں نے حکومت سے متفقہ مطالبہ کیا تھاکہ طالبان سے فوری مذاکرات کیے جائیں ، سابقہ حکومت کے دور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں کی متفقہ قراردادوں میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا تھاکہ ملک میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے ، حکومت امریکی دباؤ میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتی اور مذاکرات کی بجائے بندوق کی نوک پر مسئلہ حل کرنے کی باتیں کرتی رہی ، شمالی وزیرستان جیٹ طیاروں سے بمباری ہورہی ہے اس کا فیصلہ کہاں اور کس نے کیاہے ؟۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری کارکنان کی پانچ روزہ تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ سیدمنورحسن نے کہاکہ آئی ایس پی آر یہ تو بتاتی ہے کہ فلاں جگہ آپریشن میں اتنے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا قلع قمع کر دیا مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں پرامن شہریوں کی کتنی بستیاں خاک کا ڈھیر بنا دی گئیں ۔

معصوم بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کی کتنی لاشیں گریں ۔ انہوں نے کہاکہ آپریشنوں کا جتنا تلخ تجربہ پاکستان کو ہے ، شاید ہی دنیا کے کسی ملک کو ہو ۔ 1971 ء میں آپریشن ہی کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا ۔ بلوچستان میں پانچواں ملٹری آپریشن جاری ہے مگر شورش

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

23/01/2014 - 21:05:04 :وقت اشاعت