برطانیہ،فرانس، بلجیم کاشام جانے والے نوجوان یورپی جہادیوں میں اضافے پر تشویش،ہمارے لیے یہی خطرہ ہے جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا،فرانسیسی وزیرخارجہ کی گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2014 19:31

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) شام کا رخ کرنے والے نوجوان یورپی جہادیوں کی تعداد میں اضافے پر برطانیہ، فرانس اور بلجیم نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لیے یہ بات سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان یورپی ملکوں میں حکام کو تشویش ہے کہ یہ جنگجو عناصر شام سے واپسی پر ان ریاستوں میں سلامتی کے بڑے خطرات کی وجہ بن سکتے ہیں،رپورٹ کے مطابق شام کے تین سالہ خونریز تنازعے میں حصہ لینے والے کئی یورپی جہادی وہاں پہلے ہی مارے جا چکے ہیں۔

مختلف یورپی ملکوں کے حکام اور سکیورٹی ماہرین کے مطابق جہادیوں کے علاوہ عسکریت پسند زیادہ سے زیادہ تعداد میں ابھی تک شام کا رخ کر رہے ہیں، فرانسیسی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے یہ بات وہ سب سے بڑا خطرہ ہے، جس کا ہمیں آئندہ برسوں میں سامنا کرنا پڑے گا۔ جرمن خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اب تک جرمنی سے 270 کے قریب مقامی باشندے شام کی لڑائی میں حصہ لینے کے لیے مشرق وسطی کی اس ریاست کا رخ کر چکے ہیں۔ ان میں سے اب تک 15 جرمن شہری مارے بھی جا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :