افغان حکومت نے امریکی حمایت میں چلنے والے ٹی وی اشتہاربندکرادئیے،اشتہارمیں کرزئی کے امریکاسے سیکورٹی معاہدہ نہ کرنے پر تنقیدکی جاتی تھی،رپورٹ

جمعرات 23 جنوری 2014 19:31

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)افغانستان کی حکومت نے 2014کے بعدامریکی فوجی دستوں کی ملک میں موجودگی کی تائید والے اشتہاربندکرنے کاحکم دیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان حکومت جن اشتہارات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ان میں سے چند ایک کے لیے مالی وسائل ایک امریکی تنظیم نے فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان حکومت ان اشتہارات کو اس بنا پر ہدفِ تنقید بنا رہی ہے کیونکہ ان میں صدر حامد کرزئی پر امریکا کے ساتھ طے پانے والے اس سکیورٹی معاہدے پر دستخطوں سے انکار کا رویہ ترک کر دینے کے لیے زور دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی فوجی دستوں کو رواں سال ختم ہو جانے کے بعد بھی افغانستان میں رہنے کی اجازت مل جائے گی۔

جو چینل گزشتہ کئی ہفتوں سے ایسے اشتہارات نشر کر رہے ہیں، انہیں اس جواز پر تحقیقات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ان کے مالی وسائل کے ذرائع غیر واضح ہیں۔ اب ان تمام چینلز نے یہ اشتہارات دکھانا بند کر دیے ۔