نیپرانے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوتاحال کمپنی کانام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی

جمعرات 23 جنوری 2014 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوتاحال کمپنی کانام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔نیپرارجسٹرارسید سفیرکے مطابق کے ای ایس سی نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)میں کے الیکٹرک کے نام سے کمپنی رجسٹرڈکرائی ہے۔جس کی رجسٹریشن کی کاپی نیپراحکام کو بھی بھجوائی گئی تھی تاہم نیپرانے نام کی تبدیلی کی درخواست زیرالتواہے۔

نیپراذرائع کے مطابق نیپراکی اجازت کے بغیرکمپنی بلنگ اور دیگردستاویزات میں نیا نام استعمال نہیں کرسکتی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کی صورت میں کے ای ایس سی کو نیپرامیں 5کروڑروپے فیس کی مد میں جمع کرانے ہوں گے ۔ابراج گروپ جس کے پاس کے ای ایس سی کاانتظامی کنٹرول ہے کے تمام بجلی پیداکرنے والے یونٹس بھی کے ای ایس سی کے نام پر رجسٹرڈہیں ان کے نام کی تبدیلی کے طریقہ کار طویل ہے جبکہ کے ای ایس سی کے شیئرزہولڈر کی جانب سے بھی نام کی تبدیلی کی مخالفت کی درخواستیں چیئرمین نیپراکو جمع کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کے ای ایس سی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو نئے نام کے الیکٹرک پربھرتی کرنے کے لیئے ایک فارم جاری کیا ہے جس میں ان کی تمام تفصیلات مانگی گئی ہیں۔کے ای ایس سی کے اہم ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی دراصل کمپنی کی مقامی شناخت کو ختم کرکے ملک گیرشناخت سے متعارف کروانا ہے۔جس کا اصل فائدہ ابراج کواگلے سال کمپنی کو مبینہ طور فروخت کرنے پرہوگا۔جب کمپنی ملک گیرشناخت کے حامل بناکرفروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :