بیس روز بعد وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے اچانک تردید حیرت انگیز ہے ‘ جے یو آئی (س)،حقائق مسخ کرنے سے آئندہ ایسے حساس امور میں ذمہ داری قبول کرنے والے ہزار بار سوچیں گے ‘ مولانا عاصم مخدوم

جمعرات 23 جنوری 2014 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) نے وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کے بارے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے حقائق مسخ کرنے کے معاملے سے آئندہ ایسے حساس امور میں کوئی ذمہ داری قبول کرنے والوں کو ہزار بار سوچنا ہوگا کہ ان کی کوششوں سے کیا سلوک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس سے بائیس روز کی مکمل خاموشی کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے آج اچانک سارے معاملات کی تردید حیرت انگیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات اور ٹاسک دینے کی خبر سب سے پہلے سرکاری ٹی وی نے نشر کی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق نے مذاکرات سے علیحدگی کے بارے میں وزیراعظم کے نام مکتوب جاری کرتے ہوئے واضح طور پر کہاتھا کہ اس معاملے میں وہ مزید بحث ومباحثے اوروضاحت یا تردیدیں نہیں کروں گا۔

متعلقہ عنوان :