ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کیلئے نہیں لڑتے،بلاول بھٹو زرداری ،کہتے ہیں جنت ہماری ماوٴں کے قدموں تلے ہے لیکن ہم ماوٴں کی حفاظت نہیں کرتے ،ٹویٹر پر پیغام
جمعرات 23 جنوری 2014 19:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بہادر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اپنے شہید فوجیوں کے لیے نہیں لڑتے ۔
(جاری ہے)
ملک میں تشدد اور دھماکوں کی نئی لہر پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم خود مختار ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے ہیں ۔
ہم کہتے ہیں کہ جنت ہماری ماوٴں کے قدموں تلے ہے لیکن ہم ماوٴں کی حفاظت نہیں کرتے ۔ہم غیرت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بہنوں کے قتل کا بدلہ نہیں لیتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن بچوں کے قتل عام پر خاموش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.