Live Updates

مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے میں شریک ہونے سے روک دیا، کارکنوں کے عمران خان اور طالبان کیخلاف نعرے ،وفد واپس لوٹ گیا ،مجلس وحدت المسلمین کے کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے

جمعرات 23 جنوری 2014 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے آنیوالے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے میں شریک ہونے سے روکدیا ، کارکنوں نے عمران خان اور طالبان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جسکے بعد وفد واپس لوٹ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں وفد مجلس وحد المسلمین کی جانب مستونگ میں زائرین کی بس پرحملے کیخلاف گورنر ہاؤس کے باہر دئیے جانیوالے دھرنے میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچا لیکن مجلس کارکنوں نے تحریک انصاف کے وفد کو دھرنے کے شرکاء کی حفاظت کیلئے لگائے گئے بیرئیرز پر ہی روک لئے اور آگے نہ جانے دیا ۔

اس موقع پر کارکنوں نے جذبات میں آکر عمران خان اور طالبا ن کے خلاف نعرے بھی لگائے جسکے بعد تحریک انصاف کا وفد میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گیا ۔ اس موقع پر مجلس وحد المسلمین کے کارکن آپس میں بھی الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپروں اور گھونسوں کی بارش کر دی تاہم بعد ازاں منتظمین نے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کرایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات