حکومت کی رٹ ہوتی تو سانحہ مستونگ پیش نہ آتا ،سردار اختر جان مینگل ، زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،تمام معاملات جمہوری انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 23 جنوری 2014 18:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ اگر صوبے میں حکومت کی رٹ ہوتی تو سانحہ مستونگ پیش نہ آتا اور اتنی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتی زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت جتنی سیکورٹی اپنے وزراء پر لگاتی ہے اگر اتنی سیکورٹی زائرین کی بسوں پر لگائیں تو اس طرح کے المناک واقعات نہ ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ حکومت کو پہلے سوچنا چاہیے کہ سیکورٹی کہاں کہاں ضرورت ہے پہلے ان کو ڈالر جمع کرنے کا شوق ہے جب ڈالر جمع ہوتے ہیں تو پھر یہ تمام ذمہ داریوں سے سکبدوش ہوجاتے ہیں اور انہیں کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ عوام کیلئے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے مغربی ممالک کو خوش کرکے ڈالر جمع کرتے ہیں اور ریڈ کارپٹ کے ذریعے اپنے آقاؤں کو رخصت کرتے ہیں صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ وہ اپنے آقاؤں کو پہلے ریڈ کارپٹ کے ذریعے رخصت کرتے ہیں اور اگر کبھی ضرورت پڑے تو کئی قبروں پر جاکر فاتحہ بھی پڑتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کریں یہ ان کی ذمہ داری ہے مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سید رضا آغا نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی فوج کا مطالبہ نہیں کیا ہم جمہوری لوگ ہے ہم تمام معاملات جمہوری انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہمارے پاس آئے تھے اور دھرنے میں شریک ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے خطاب بھی کیا مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ جو لوگ بھی سانحہ مستونگ میں ملوث ہے ان کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کیا جائے ہم کچھ نہیں چاہتے صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کو جن کو سعودی عرب فنڈنگ کررہا ہے وہ بند ہونی چاہیے کیونکہ مری لانڈری اگر نہ رکھے گی تو اس کے نقصانات مستقبل میں بہت زیادہ ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہے ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ہم انصاف چاہتے ہیں ہمارے ساتھ ظلم کی حد ہوگئی مزید ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں حکومت صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔