اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹر اسرار اللہ زہری کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

جمعرات 23 جنوری 2014 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹر اسرار اللہ زہری کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بینچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر سینٹر اسرار اللہ زہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل توفیق آصف نے عدالت کو بتایا کہ اسرار اللہ زہری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس لئے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ، ملک دشمن عناصر انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا ان کے موکل کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ ، صوبائی سیکرٹری داخلہ سندھ،بلوچستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :