وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دہشتگردانہ واقعات اور ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 جنوری 2014 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی  دہشتگردانہ واقعات اور ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی مشاورت کی۔واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں فضائی کاررروائی کی جس کے دوران اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے جبکہ غیر ملکی دہشت گردبھی مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :