قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،کمیٹی چیئرمین اور رکن حاجی عدیل کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ،وزیر دفاع محض پروٹوکول عہدہ پر ہیں، اجلاس میں موجودگی ضروری نہیں،مشاہد حسین کا حاجی عدیل کے اعتراض پر جواب

جمعرات 23 جنوری 2014 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع کی غیر موجودگی کی نشاندہی پر چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین اور رکن کمیٹی سینیٹر حاجی عدیل میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔اجلاس میں رکن سینیٹر حاجی عدیل نے چیئرمین مشاہد حسین کی توجہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی غیر حاضری پر مبذول کروائی ۔

(جاری ہے)

جس پر چیئرمین مشاہد حسین نے جواب میں کہا کہ سینٹ کی امورخارجہ کمیٹی میں بھی تو وزیر خارجہ نہیں آتے کیونکہ وزیر خارجہ کا عہدہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے خود اپنے پاس رکھا ہے جس پر حاجی عدیل نے کہا کہ ان کے مشیرسرتاج عزیز کو امور خارجہ کمیٹی میں ہوتے ہیں جس پر مشاہد حسین نے کہا کہ خواجہ آصف کو وزیر دفاع کا عہدہ پروٹوکول کی حد تک دیا گیا ہے اس لئے ان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں حاضری ضروری نہیں کمیٹی کو انفارمیشن کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے سیکرٹری دفاع کی موجودگی کافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :