بان کی مون کی پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں، حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات اور پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کی مذمت، اقوام متحدہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کریگا بیان
جمعرات 23 جنوری 2014 18:55
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں، حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات اور پولیو ورکرز کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ورکروں پر ناقابل قبول حملوں سے پاکستان کو اس موذی مرض سے پاک کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان میں بان کی مون نے دہشت گردی کے جاری حملوں اور پرتشدد فرقہ وارانہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی کے آراء بازار کے حالیہ دھماکے اور بلوچستان میں زائرین کی بس کو نشانہ بنانے کے علاوہ پولیو ورکروں پر حملوں کی بھی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ورکروں پر ناقابل قبول حملوں سے پاکستان کو اس موذی مرض سے پاک کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ابھی پولیو کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں پاکستان کی حکومت، عوام اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.