تعلیم کے بغیر انقلاب ناممکن ہے نظریاتی تعلیم کو فروغ دیا جائے،غلام عباس صدیقی

جمعرات 23 جنوری 2014 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئر مین غلام عباس صدیقی نے قذافی کالونی بادامی باغ میں صدیقی گرائمر سکول کے جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرنے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی ترجمان نصابی کتب کے بغیر اقلاب، اسلامی معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے حکومت اسلامیات ،معاشرتی علوم ، عربی جیسے بنیادی اسلامی مضامین ختم کر کے نا قابل معافی جرم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پرائمری مڈل بورڈ امتحانات میں ان مضامین کا امتحان نہ لینا نظریہ پاکستا ن کا قتل ہے انہوں نے راولپنڈی خود کش حملے ، اھلسنت والجماعت کے رہنما عبدالحمید خالد ، کراچی مفتی عثمان ، نجی ٹی وی کے رپورٹرز کے قتل ، مقامی اخبار کے رپورٹر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس نیوز اور نئی بات پشاور کے نمائندے محمد نعیم پر قاتلانہ حملے او ر بے گناہ صحافیوں کا قتل صحافت کی آزادی پر حملہ ہے حکومت عوام ، علماء کرام، صحافیوں سمیت تمام طبقات کا تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے نواب شاہ میں سکول وین اور ڈمپر میں المناک حادثہ کے نتیجے میں معصوم طلبہ و طا لبا ت کی شہادتوں کوقومی سانئحہ قرار دیا اور علم و عمل کے ان شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے لئے آپریشن ،طاقت کا استعمال بند کر کے طالبان سے معنی خیز مذاکرات کرے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہے جس نے طالبان کا اعتماد ختم کیا جسکی وجہ سے قومی اداروں اور پاک فوج کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے انہوں نے طالبان سے بھی اپیل کی ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کریں اس عمل سے اسلام اور پاکستا ن کے ناقا بل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :