لاہور ہائیکورٹ نے نوعمر لڑکی سے با اثر افراد کی بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعرات 23 جنوری 2014 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے مصطفی آباد میں نوعمر لڑکی سے با اثر افراد کی بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کوواقعہ شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

اخباری رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں بااثر خاندان کے جواں سالہ لڑکوں ذیشان، ابو الحسن اور محمد حارث نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر 13 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہوگئے۔

تھانہ مصطفی آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بااثر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واقعہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :