حکمران سرجیکل آپریشن کے ذریعے و زیرستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں‘ سید وسیم اختر
جمعرات 23 جنوری 2014 16:14
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیّدوسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمران سرجیکل آپریشن کے ذریعے و زیرستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں، اس سے پہلے جتنے بھی آپریشن کئے گے انکے نتائج قوم کے سامنے ہیں، ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں،جب تک امریکہ اس خطے میں موجود ہے یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہا د دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے ۔
انہو ں نے مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے اور چارسدہ میں پولیو ٹیم پر حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ اگرحکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پاکستان کی بقاء خطرے میں پڑسکتی ہے۔ و طن عزیزنازک دور سے گزر رہا ہے حکمران ہو ش کے نا خن لیں۔(جاری ہے)
حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے مکمل طو ر پر ناکام ہوچکے ہیں ۔دہشت گردی کی حالیہ لہر ملک کے خلاف ایک گہری سازش کا حصہ ہے جسے جلد از جلد بے نقاب کیا جانا ضروری ہے ۔
جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اخترنے مزید کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ملک کی سب سے بڑی خرابی اور بد نصیبی یہ ہے کہ وہ لوگ ہم پر مسلط ہوگئے ہیں جو ملک کے مفادکو عزیز رکھنے کی بجائے امریکی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں۔ غیروں کی غلامی سے نجات اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہمیں مکمل یکسوئی کے ساتھ قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے جدو جہد کرنا ہوگی ۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.