ریلوے ،واپڈا،سوئی گیس،نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کو کنزیومر کورٹس کے دائرہ اختیار میں دیا جائے

جمعرات 23 جنوری 2014 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈراو ر امیر جماعت ا سلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے عوام کو محکمہ جات میں درپیش مشکلات کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت عوامی شکایات اورمشکلات کے ازالہ کے لیے پاکستان ریلوے،واپڈا (پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز)،محکمہ سوئی گیس، نادرا اور پاسپورٹ آفسزکو کنزیومرکورٹس کے دائرہ اختیار میں دے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گئے سوال میں استفسار کیا ہے کہ کیاصوبائی وزیرٹرانسپوٹ ازراہ نوازش بیان فرمائیں گے کہ ٹرانسپورٹ کمپنی میں وزیراعلیٰ کے فیصلہ کے مطابق معذورافراد کے لیے مفت سفر کیلئے کارڈ جاری کے گئے ہیں۔اگر یہ درست ہے تو یہ ایوان اس فیصلے کی تحسین کرتا ہے۔کیا اسی طرح یہ سہولت میٹرومیں بھی دیے جانے کے لیے حکومت غورکرہی ہے ۔اگر غور کیا جارہا ہے تو کب تک اس پر عملدر آمد کا امکان ہے؟۔