حکومت تمام غیر ریاستی عناصر اور بھٹکے ہوئے افراد کو ملکی قانون اور آئین کے دائرہ کار میں لائیگی ، سینیٹر پرویز رشید

جمعرات 23 جنوری 2014 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ حکومت تمام غیر ریاستی عناصر اور بھٹکے ہوئے افراد کو ملکی قانون اور آئین کے دائرہ کار میں لائیگی ، ذرائع ابلاغ اور جمہوریت ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں ۔ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی عملداری کو یقینی بنائے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت تمام غیر ریاستی عناصر اور بھٹکے ہوئے افراد کو ملکی قانون اور آئین کے دائرہ کار میں لائے گی۔انہوں نے کہا ہم نے چھ ماہ کے عرصے میں سکیورٹی پالیسی وضع کی ہے جس پر ماضی میں کام نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کی راہ پر چلنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور جمہوریت ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ذرائع ابلاغ کو احکامات دینے پر یقین نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :