پی او اے کے صدرمیجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی کا باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم سے اظہار تعزیت

جمعرات 23 جنوری 2014 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرمیجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی، جنرل سیکرٹری فاروق سعید، میڈیا ڈائریکٹر کرنل (ر) مجاہداللہ ترین اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم سے ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔