فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

جمعرات 23 جنوری 2014 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز ہاکی چیمپئن کے دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن کے دوسرے روز پہلے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سکس ٹو نے ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد خان نے تین گول کرکے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹن فور نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز چک شہزاد نے ایف جی ہائی سکول محفوظ روڈ راولپنڈی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔اس موقع پر موجود فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں نو سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور چیمپئن شپ کا فائنل میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :