لاہور‘جواریے نے اپنے دو حقیقی بیٹوں کو نکھٹو آسٹریلیا کی ٹیم کو ” کماؤ پوت “ قرار دیدیا

جمعرات 23 جنوری 2014 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) کرکٹ پر جواء کھیلنے والے جواریے نے اپنے دو حقیقی بیٹوں کو نکھٹو اور آسٹریلیا کی ٹیم کو ” کماؤ پوت “ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت کے علاقہ محمد نگر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک جواری جسکے دو بیٹے ہیں تاہم اس نے اپنے ساتھیوں میں دو کی بجائے تین بیٹے ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ ساتھیوں نے جب اس سے تیسرے بیٹے کے بارے میں اصرار کر کے آگاہی چاہی تو اس نے کہا کہ میرے دو حقیقی بیٹے تو نکھٹو ہیں لیکن تیسرا بیٹا ” کماؤ پوت “ ہے اور وہ آسٹریلیا کی ٹیم ہے جس نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ۔ جواریے کی یہ بات پورے علاقے میں زبان زد عام ہے ۔

متعلقہ عنوان :