مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا کوئی مشن نہیں دیاگیا تھا، وزیراعظم ہاؤس

جمعرات 23 جنوری 2014 13:45

مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا کوئی مشن نہیں دیاگیا تھا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کیلئے کوئی مشن نہیں دیاگیا تھا، ان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تعاون پرعمومی بات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے کہا تھا وہ دہشت گردی کیخلاف اثرورسوخ استعمال کریں، وزیر اعظم نواز شریف اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات میں طے پایا تھا کہ وہ بوقت ضرورت کس سے رابطہ کر سکتے ہیں، مولانا سمیع الحق کا یہ تاثر درست نہیں کہ حکومت نے ان کی بات نہیں سنی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد 3 ہفتوں سے سمیع الحق نے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔