فلمسٹار لہری کی کامیڈی انہتائی میعاری تھی ،وہ برجستہ کامیڈی کرنے کے بادشاہ تھے ‘ انور علی

جمعرات 23 جنوری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار انور علی نے کہا ہے کہ آج کا اسٹیج ڈرامہ ریڈی میٹ ہو گیا ہے اس میں نئے پن کی ضرورت ہے ، جگت ایک فن ہے جو کردار کی نوعیت سے لگائی جاتی ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

23جنوری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے میں سچوئیشن کامیڈی ختم ہو چکی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سچوئیشن کامیڈی ڈرامہ لکھنے والے رائٹر اب کم ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلمسٹار لہری کی کامیڈی انہتائی میعاری تھی ان کے ایک جملے سے کئی معنی کھلتے تھے اور وہ برجستہ کامیڈی کرنے کے بادشاہ تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادکار منور ظریف اور رنگیلا مرحوم کی کامیڈی کا ایک اپنا انداز تھا ان جیسے کامیڈین پیدا نہیں ہوتے ۔ ہم سالوں میں بھی ان فنکاروں کا متبادل ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

متعلقہ عنوان :