نرگس بڑی اداکارہ اور ایک اچھی ڈانسر ہیں ان جیسی اور کوئی اداکارہ موجود نہیں ہے ‘ عالیہ چوہدری

جمعرات 23 جنوری 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اداکارہ عالیہ چوہدری نے اداکارہ نرگس کو بڑی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اچھی ڈانسر اور اداکارہ ہیں ان جیسی اور کوئی اداکارہ موجود نہیں ہے ، اداکارہ حنا شاہین نے میری ہر موقع پر حوصلہ افزائی کی جس میں کی میں آج بھی احسان مند ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سات سال قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور مجھے توقع سے بڑھ کر کامیابی ملی اور کامیابیوں کا تسلسل آج تک جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میری زندگی میں سب سے یادگار ڈرامہ ” بلو رانی “ تھا جس میں ڈرامہ شائقین نے نے میری پرفارمنس پر کھڑے ہو کر پانچ منٹ تک تالیاں بجا کر مجھے دادی دی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ شادی کر کے اپنا گھر بسا لے ،میری بھی خواہش ہے مگر اس سے قبل میں نے کچھ حدف مقرر کر رکھا ہے جس کو پورا کرنے کے بعد شادی کر لوں گی ۔ عالیہ چودھری نے کہا کہ نرگس بہترین اداکارہ اور ڈانسر ہیں ان سے اچھی ڈانسر میں نے نہیں دیکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :