آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

جمعرات 23 جنوری 2014 13:29

سڈنی /لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ داران افسرا ن نے ہیڈ کوچ کیلئے سابق کپتان وقار یونس سے رابطہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی تاہم پی سی بی کے بعض ذمہ داران فسران نے سابق کوچ وقار یونس سے رابطہ کر کے درخواست دینے کا کہا ہے تاہم سابق کوچ وقار یونس نے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کمنٹری کے علاوہ کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڈنی میں بھی گذارنا چاہتے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق وقار یونس نے غیر ملکی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں نئے تجربات ہوتے ہیں، عدم استحکام کی وجہ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا ڈھانچہ ابھی تک صحیح خطوط پر استوار نہیں ہو سکا۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ کرکٹ کے معاملات کرکٹر چلائیں اور انتظامی معاملات ٹیکنوکریٹس چلائیں -

متعلقہ عنوان :