جوہری سمجھوتہ ، ایران کوئی چیز منہدم نہیں کر رہا ،ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

جمعرات 23 جنوری 2014 13:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران امریکہ اور پانچ دیگر ممالک کیساتھ ہونے والے جوہری سمجھوتے میں ایران نے کسی چیز کومنہدم کرنے سے اتفاق نہیں کیا۔غیر ملکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سمجھوتے کے بارے میں وائٹ ہاوٴس کا بیان ایرانی عزم کو بڑھا چڑھا کر‘ پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ظریف نے کہا کہ ایران کسی سینٹرفیوجز یا آلات کو منہدم نہیں کر رہا۔انھوں نے کہا کہ جو کام ایران کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ وہ یورینیم کی پانچ فی صد کی شرح سے زائد افزودگی نہیں کر رہا۔ افزودگی کی اس سے اونچی سطح جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ وائٹ ہاوٴس اس سمجھوتے کو ایران کے جوہری پروگرام کو منہدم کیے جانے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ انھوں نے چیلنج کیا کہ سمجھوتے کے متن میں کوئی شخص منہدم کرنے کا لفظ تلاش کرکے بتائے۔

متعلقہ عنوان :