چین میں بحریہ کی فوجی مشقیں ،تین بحری بیڑوں سمیت طیارہ بردار بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) چین میں بحریہ کی فوجی مشقیں جنوبی سمندری علاقے میں دوسرے روز بھی جار ی رہیں مشقوں میں چینی بحریہ کے تین بحری بیڑوں سمیت طیارہ بردار بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، مشقوں کے ابتدائی دور میں دشمن کے زیر سمندر ممکنہ بحری حملے کی صورت میں اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹرز اور آبدوزوں نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کے ساتھ بحری بیڑوں کے ہیلی کاپٹرز نے سمندری حدود کی فضائی نگرانی کی مشقیں کی۔

متعلقہ عنوان :