امریکی آرمی نے ایک تہائی فوج کم کرکے روبوٹ بھرتی کرنے اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کرنے پر غور شروع کردیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) امریکی آرمی نے ایک تہائی فوج کم کرکے روبوٹ بھرتی کرنے اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کرنے پر غور شروع کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی فوجی حکام کے مطابق امریکی جنرلز اگلے سال کے اختتام تک پانچ لاکھ چالیس ہزار فوج کو چار لاکھ نوے ہزار جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ساڑھے چار لاکھ تک لانے کا سوچ رہے ہیں۔ زیر غور تجاویز میں روبوٹک سپلائی ٹرینز کا استعمال بھی شامل ہے جنہیں افغانستان میں ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ جنرل رابرٹ کون نے لڑاکا ٹیموں کی تعداد چار ہزار سے گھٹا کر تین ہزار کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :