بھارتی ریاست بنگال میں پنچائیت کے حکم پر 20 سالہ لڑکی کو تیرہ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)بھارتی ریاست بنگال میں پنچائیت کے حکم پر بیس سالہ لڑکی کو تیرہ افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں صدر پرنب مکھرجی کے آبائی ضلع بربھوم میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری برداری کے لڑکے سے معاشقہ کے جرم میں پنچائیت نے انسانیت سوز فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے مطابق پنچائیت نے دونوں کو طلب کیا اور کمرے میں بند کردیا۔ کینگرو کورٹ نے گھر والوں پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، عدم ادائیگی پر پنچائیت نے لڑکی سے زیادتی کا حکم دیا۔لڑکی کو تشویش ناک حالت میں .سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زیادتی کی تصدیق کردی گئی پولیس نے پنچائیت کے سربراہ سمیت زیادتی میں ملوث تیرہ افراد کو گرفتار کر کے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔