پی ایچ ایف نے پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کے بلا اجازت دورہ بھارت کانوٹس لے لیا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کااین او سی کے بغیر بھارت میں ٹورنامنٹ کھیلنے کا نوٹس لے لیا پنجاب خواتین ہاکی ٹیم نیپاکستان ہاکی فیڈریشن سے این او سی لئے بغیر بھارتی پنجاب میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پرپنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہدکاکہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائیگی اور پی ایچ ایف کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کیئے جائیں گے۔ پی ایچ ایف نے اس حوالے سے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا-

متعلقہ عنوان :