تیسرا راشد ڈی حبیب نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ کراچی گالف کلب میں کل سے شروع ہوگا

جمعرات 23 جنوری 2014 13:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) تیسرا راشد ڈی حبیب نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ ، کراچی گالف کلب میں جمعہ24 سے 26 جنوری تک ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان گالف فیڈریشن سے منظور شدہ تمام پروفیشنل اور سینئر پروفیشنل گولفر حصہ لیں گے۔ اسلام آباد گولف کلب کے محمد نذیر پچھلے سال ڈی ایچ اے کلب کے عمران سے مقابلے کے بعد فاتح قرار پائے۔

(جاری ہے)

پروفیشنل ٹورنامنٹ کے علاوہ ماہرین، تجربہ کار پروفیشنلز اور کراچی گولف کلب کے کیڈیوں کے لیے بھی بدھ 22 جنوری سے ایک مقابلہ ہوگا۔اس سال مجموعی انعامی رقم میں اضافہ کرکے اسے چونتیس لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران ’ہول ان ون ‘ کرنے والے پروفیشنل کے لیے تیرہ سو سی سی ٹویوٹا کار رکھی گئی ہے۔ پچھلے سال ہونے والا مقابلہ کراچی گولف کلب کے افسرعلی کے لیے خوش قسمتی کا باعث ثابت ہواتھا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 26 جنوری کو کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر کے نمایاں پروفیشنل گالفر بشمول شبیر، منیر، مطلوب، نذیر اور وحید بلوچ بھی حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :