تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ،اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے ،خورشید شاہ ،حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ، قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 جنوری 2014 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ،اجتماعی کوششوں سے ہی دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے ، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے ، دہشت گردی اور بربریت سے لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے اور نتیجہ خیز مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے تاکہ ملک میں قیام امن یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور بربریت سے لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے ملک میں نفسیاتی مسائل میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامان کی موجود صورتحال کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا اس لئے آسان ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اس حوالے سے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :