پشاور، حکومت مستحقین زکوٰة کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے ،حبیب اللہ

بدھ 22 جنوری 2014 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیرعشر وزکوٰة حبیب اللہ نے کہاہے کہ زکوٰة کمیٹی کو عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت ختم کیاگیاتھا حکومت مستحقین زکوٰة کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز اے این پی کے سید جعفر شاہ کے توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دیتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

محرک نے اپنے تحریک التواء میں کہاتھاکہ گزشتہ آٹھ مہینے سے صوبے میں زکوٰة کمیٹی کی عدم تشکیل کے باعث زکوٰة کی رقم مستحقین میں تقسیم نہیں ہورہی اس مد میں کروڑوں روپے موجود ہیں اسلئے حکومت ضلعی زکوٰة ایڈمنسٹریٹرکی وساطت سے زکوٰة فنڈتقسیم کرے جس پر صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت مستحقین زکوٰة کو انکاحق دیگی قبل ازیں اے این پی کے سرداربابک نے کہاکہ زکوٰة کمیٹی میں جماعت اسلامی کے ارکان اور عہدیداروں کو بھی شامل کیاگیاہے ایوان کوبتایاجائے ،قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ نے بھی کہاکہ زکوٰة کمیٹی میں ایسے افراد شامل ہیں جوحالیہ عام انتخابات میں امیدوارتھے انہوں نے زکوٰة کمیٹیوں کو شفاف بنانے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :