پاکستان پیپلز پارٹی نے بنوں اورراولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں پر سینیٹ میں تحاریک التوا جمع کرادیں ،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ، تحاریک التواء میں موقف

بدھ 22 جنوری 2014 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ دنوں بنوں اورراولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں پر سینیٹ میں تحاریک التوا جمع کرادی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹر اعتزاز احسن، رضاربانی، سعید غنی، مولابخش چانڈیو اورصغریٰ امام نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحاریک التوا جمع کرائیں، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جبکہ راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب ہونے والا دھماکا بھی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، ان دھماکوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کئی افراد کی جانیں قربان ہوئیں اس لئے ایوان میں اس معاملے پر بحث کرائی جائے۔

واضح رہے کہ بنوں اور راولپنڈی میں ہونے والے دھماکوں میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 30 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔