خو شا ب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخاب (کل)ہوگا ، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی، تین لاکھ 37 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، سمیر ا ملک کے صاحبزادے ملک عز یر خا ن اور پاکستان تحریک انصاف کے عمر اسلم کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع

بدھ 22 جنوری 2014 21:54

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) خو شا ب کے حلقہ این اے 69 میں ضمنی انتخا ب (آج) جمعرات کو ہوگا پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی، تین لاکھ 37 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضلع خو شاب میں ہو نے والے ضمنی انتخا ب میں 3 لا کھ 37 ہز ا ر 645 ووٹر ز اپنا حق را ئے دہی استعما ل کر یں گے، حلقے میں 298 پولنگ اسٹیشن اور 654 پولنگ بو تھ قا ئم کئے گئے ہیں ، 1700 سے زا ئد انتخابی عملہ متعین کیا گیا ، سیکورٹی کیلئے 1500 سے زا ئد پولیس اہل کار بھی تعینات کئے جائیں گے ، سابق وفاقی وزیر سمیر ا ملک کے جعلی ڈگر ی پر نا اہل ہونے کے بعد اس نشست پر ضمنی انتخا ب ہورہے ہیں، انتخاب میں سمیر ا ملک کے صاحبزادے ملک عز یر خا ن اور پا کستا ن تحریک انصا ف کے ملک عمر اسلم اعوان کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔