لاہورسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس میں 37.56پوائنٹس کا اضافہ، ایل ایس ای 25 انڈیکس37.56پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5284.32پربندہوا

بدھ 22 جنوری 2014 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس37.56پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5284.32پربندہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر142کمپنیوں کا کاروبارہوا،47کے حصص میں اضافہ،18 کے حصص میں کمی جبکہ77کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا مارکیٹ میں کل24لاکھ75 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ5 لاکھ35ہزار500حصص کا کاروبار ہوا ۔سب سے زیاد ہ اضافہ ایلکاٹ سپننگ ملزلمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5.88روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولئیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت12.20 روپے کم ہو گئی۔