طالبان سے بات چیت اور آپریشن دونوں ہونگے،جو مذاکرات چاہتاہے اس کیلئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں ‘ وزیر قانون پنجاب ،وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کا موقف ایک ہے ،مذاکرات کے حوالے سے ابہام پھیلانے کا عمران خان کا ذاتی ایجنڈاہے ،تحریک انصاف کے رہنما ٹوپی ڈرامے کے ماہر ہیں،تعصب کی عینک نے انہیں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا‘ رانا ثنا اللہ
بدھ 22 جنوری 2014 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون وبلدیات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت اور آپریشن دونوں ہونگے،جو مذاکرات چاہتاہے اس کیلئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں اوراس حوالے سے وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کا موقف ایک ہے ،مذاکرات کے حوالے سے ابہام پھیلانے کا عمران خان کا ذاتی ایجنڈاہے جس میں وہ ناکام رہیں گے، تحریک انصاف کے رہنما ٹوپی ڈرامے کے ماہر ہیں۔
تعصب کی عینک نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو او راپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات کے حوالے سے وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کا موٴقف ایک ہے اور دونوں کی دو ٹوک پالیسی ہے، ابہام پھیلانا عمران خان کا اپنا ایجنڈاہے۔(جاری ہے)
ان کا ایجنڈا صرف حکومت کی ناکامی ہے لیکن یہ پہلے بھی ناکام رہے اور اب بھی نا مراد اور ناکام ہی رہیں گے۔
، انہوں نے کہا کہ جو لوگ گولی کی زبان میں بات کریں گے ان سے گولی کی زبان میں ہی بات کی جائے گی ،بنوں اور راولپنڈی واقعہ کے ذمہ داران سے انہی کی زبان میں بات کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیلئے جس بھی ذریعہ سے بات چیت ہو سکی وہ ذریعہ استعمال کریں گے ،مو لانا سمیع الحق ،مو لانا فضل الرحمان یا اگر عمران خان دہشت گردوں کے گروہوں سے بات کر واسکتے ہیں تو وہ ضرور بات کریں ان کو ہم ہرگز ایسا کرنے سے نہیں روک رہے ۔انہوں نے کہا مذاکرات کے جاری عمل کو اس وقت تک مخفی رکھنا ضروری ہے جب تک اس حوالے سے جاری مشاورت کا حتمی نتیجہ سامنے نہیں آجاتا ۔مذاکرات کے حوالے سے ابہام پھیلانے کا عمران خان کا ذاتی ایجنڈاہے ، جس میں وہ ناکام و نامراد رہیں گے،وہ چاہتے ہیں کہ پوری قوم یکسو نہ ہو ،وہ ہر ناکامی کا الزام حکومت پر لگا تے ہیں لیکن ہر ناکامی انہی کے مقدر میں لکھی ہو ئی ہے۔اپوزیشن لیڈر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پر تنقید کرنیوالے محمو دالرشید خیبر پختو نخواہ میں اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ٹوپی ڈراموں کے ماہر ہیں،تعصب نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے،سبز باغ دکھانے والوں کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے،خیبر پختونخواہ میں ان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، محمود الرشید کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کریں،محمو دالرشید بتائیں کہ انہوں نے خیبر پختو نخواہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں ؟ یہ بات ا پنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ وہاں کے لوگ آج بھی مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.