وفاقی حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف حکمت عملی کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کرد ی ‘ ذرائع،قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائیگا ،ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کامشترکہ اجلا س بھی بلایا جاسکتاہے

بدھ 22 جنوری 2014 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وفاقی حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف حکمت عملی کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے کیلئے حکومت نے مشاورت کا عمل شروع کردیاہے جس کیلئے وفاقی وزراء کو سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے گی اورضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کامشترکہ اجلا س بھی بلایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :