بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جارہی ہے ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،پڑھا لکھے بلوچستان کے خواب کی تکمیل کیلئے وفاق بلوچستان کے امن وامان کے مسائل کے حل کیلئے مزیر تعاون کرے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بدھ 22 جنوری 2014 21:38

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جارہی ہے تاکہ پڑھا لکھا بلوچستان کا خواب پورا ہو وفاق بلوچستان کے امن وامان کے مسائل کے حل کیلئے مزیر تعاون کرے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سابق وفاقی وزیر وچیف سردار رند قبائل سردار یار محمد خان رند سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر عامر خان رند اور نیشنل پارٹی کے سینئر بزرگ رہنماء میرعبدالرحیم خان رند موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سردار یار محمد رند سے ملاقات میں بلوچستان کے قبائلی مسائل سمیت سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی سردار یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا کہ وزیراعلیٰ اپنی مصروفیات کے باوجود ہمیں یاد رکھتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبداالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو ریلیف پہنچانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام محکموں کو ہدایات کی گئی ہے کہ عوام کے مسائل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں سرکاری ملازمین عوام کی خدمت اپنی نصب العین سمجھیں ۔