باجوڑایجنسی ، ماموند قبائل کا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کااعلان،امن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:45:00 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:45:00 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:43:11 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:38:09 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:38:09 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:21:59 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:16:32 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:15:08 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:13:47 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:13:47 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:05:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

باجوڑایجنسی ، ماموند قبائل کا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کااعلان،امن کمیٹی فعال اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنایاجائیگا،علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہیں دی جائے گی،جرگہ سے خطاب

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) باجوڑایجنسی کے ماموند قبائل نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے اور اپنے علاقوں میں امن کمیٹی فعال کرنے اور سرحدی علاقوں میں گشت موثر بنانے کا اعلان کیاہے،علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہ دینے کا اعلان ،پناہ دینے والوں کے مکان نذر اتش علاقہ بدر اور جر مانہ کیاجائیگا ۔

اور ان کے خلاف ماموند قبائل کے قبائلی روایات کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی ۔ یہ اعلان ماموند قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور زعماء نے بدھ کے روز صدرمقام خار میں ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کیاہے ۔ اس موقع پر باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ۔کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی ۔اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل احمد۔

پولیٹکل تحصیلدار عبدالحسیب خان ،عمرسید اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سید عبد الجبار شاہ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل میر آمیر علی نے کہاکہ ماموند قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملداری اور امن کی بحالی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ماموند قبائل نے علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

اُ نہوں نے کہاکہ پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو ماموند قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخرہے انھوں نے کہاکہ عسکریت پسند ہمارے تہذیب ترقی اور خوشحالی کے بدترین دشمن ہے انھوں نے ماموند قبائل کے عمائدین پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پر نظر رکھ کر اپنے علاقوں میں امن وامان اور حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور اپنے علاقہ کو عسکریت پسندوں کی سے صاف کرنے میں تعاون جاری رکھ کر ایجنسی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پو لیٹیکل ایجنٹ اور کمانڈنٹ نے بتایا کہ علاقے میں علاقائی ذمہ داری پوری نہ کر نے والے قبائل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے ماموند قبائل سے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں امن خراب کر نے والے عناصر پر کھڑی نظر رکھیں ۔ اور علاقے کے امن خراب

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

22/01/2014 - 21:21:59 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان