گیس قیمتوں پر تمام تجاویز موصول ہوگئی ہیں، اوگرا،سوئی سدرن کا گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

بدھ 22 جنوری 2014 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سماعت کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر چیئرمین اوگرا کا کہنا ھے کہ مکمل تجاویزآگئی ہیں ان کی روشنی میں فیصلہ کیا جائیگا جبکہ عدالت نے گیس کی چوری کے حوالے سے اسٹڈی کرانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔مقامی ہوٹل میں درخواست کی سماعت کے موقع پر چیئرمین اوگرا سعید احمد خان ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے اراکین بھی موجود تھے۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گیس کی قیمتوں کے حوالے سے سماعت لاہور میں ہوئی تھی اب یہاں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تجاویز آگئی ھیں جن کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا جبکہ گیس کی چوری کے حوالے س اسٹڈی کرائی جائے اس کے بعد گیس چوری کا تعین کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سوئی گیس کے وکیل مرزا محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گیس چوری کی شرح پینتالیس فیصد ھے۔

سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سوئی سدرن گیس کے مینیجنگ ڈائریکٹر ظہیر صدیقی نے کہا کہ گیس کی پیداواری لاگت میں اضافہ بہت بڑھ گیا ہے اس لئے قیمتوں میں اضافے کی بات کی جارھی ھے۔ اس وقت گیس کی طلب ساڑھے تیرہ سو ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی ھے۔اس موقع پر سی این جی ڈیلرز نے گھریلو صارفین کی گیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے۔

کراچی میں سماعت کے بعد سی این جی قیمتوں میں اضآفے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ادھرایم ڈی سوئی سدرن گیس ظہیر صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا۔کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست کی چیئرمین اوگرا کے روبرو مقامی ہوٹل میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی ظہیر صدیقی نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیارہ سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے جبکہ سردی میں اضافے کے باعث گیس کی طلب چودہ سو ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی گیس کی ڈیمانڈ ایک سو اسی ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین شبیر سلیمان نے سی این جی کی قیمتوں میں تین روپے پینتیس پیسے فی کلو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔