بینکوں کا حکومت کو طویل مدتی قرضہ دینے سے گریز

بدھ 22 جنوری 2014 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے خدشات کے باعث مختلف بینکس حکومت کو طویل مدتی قرض دینے سے گریز کر رہی ہیں۔ بینکوں نے صرف تین ماہ کی مدت کے حکومتی قرض میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری ہونے والے ٹی بل نیلامی کے اعداد وشمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینکس حکومت کو طویل مدتی قرضہ دینے سے گریز کررہے ہیں۔

مرکزی حکومت نے 3 ، 6 اور ایک سال کی مدت کے لئے بینک سے قرضوں کی پیشکشیں طلب کی تھیں۔

(جاری ہے)

ان پیشکشوں کے جواب میں بینکوں نے حکومت کو 713 ارب روپے سے زائد مالیت کا قرضہ دیا۔ اس میں سے 617 ارب روپے کا قرض تین ماہ کی مدت کے لئے دیا گیا۔ اس قرض پر شرح سود نو اعشاریہ نو فی صد رہی۔ اسی طرح چھ ماہ مدت کے لئے بینکوں نے 80 ارب روپے اور ایک سال مدت کے لئے 16 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔ماہرین کا کہنا کہ بینکس حکومت کو طویل مدتی قرض دینے سے گریز کررہے ہیں۔ اس کی وجہ مستقبل میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے امکانات ہیں جس کی وجہ سے بینکس حکومت کو طویل مدت کے لئے کم شرح سود پر قرض دینے سے گریز کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :