کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مارکیٹ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:58:55 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:45:00 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:16:32 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 21:15:08 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:34:22 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:34:22 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:33:38 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:33:38 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:32:21 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:32:21 وقت اشاعت: 22/01/2014 - 17:32:21
- مزید خبریں

کراچی

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس89.58پوائنٹس کمی سے 27015.12پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء)کراچی اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روزمنگل کواتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27100کی نفسیاتی حدسے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 64کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت46.20فیصدزائد جبکہ62.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز ، دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام اور آئل سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس89.58پوائنٹس کمی سے 27015.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر425کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 265کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ143کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1ارب64کروڑ 38لاکھ35ہزار407روپے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

22/01/2014 - 21:15:08 :وقت اشاعت