پشاور، چیف سیکرٹری نے ٹیکنیکل یونیورسٹی اور خود کفالت سکیم کی منظوری دے دی

بدھ 22 جنوری 2014 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد شہزاد ارباب نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں ٹیکنکل یونیورسٹی کے قیام خود کفالت سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی اور 500نوجوانوں کو عالمی معیار کی تکنیکی تربیت دینے کے علاو دوسرے اہم منصوبو ں کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز محمد علی شہزاد ،ڈی جی ٹیکنکل ایجوکیشن پروفیسر شکیل احمد کے علاوہ دوسرے اعلیٰ آفسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ مجوزہ ٹیکنکل یونیورسٹی میں اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم وتر بیت کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ورنہ روایتی انداز میں ادارے چلانے سے قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہونگے۔ اُنہوں نے کہا موجودہ دور میں دی جانے والی فنی تعلیم وتربیت کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ارب روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے خود کفالت سکیم جسکا اجراء 28جنوری 2014سے کیا جارہا ہے اور دوسرے چھوٹے قرضے فراہم کرنے والی سکیموں کی بھر پور تشہیر کی جائے تاکہ بے روزگارنوجوان اس سیبھرپور استفادہ کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :