حکومت سندھ کا زرعی انکم ٹیکس میں ترمیم کیلئے 30جنوری کوکانفرنس بلانے کا اعلان ،کانفرنس کا مقصد زمینداروں اور سر مایہ داروں سے ٹیکس وصولی سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو دو رکرنا ہے،ڈاکٹر سکندر میندھرو

بدھ 22 جنوری 2014 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) حکومت سندھ نے زرعی انکم ٹیکس میں ترمیم کیلئے 30جنوری کو کر اچی میں کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے ،کانفر نس میں شرکت کیلئے زرعی ماہرین ، قانونی ماہرین، آبادگاروں، تاجروں،صنعتکاروں کی تنظیموں اور چیمبرز کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ وزیر برائے پارلیمانی امور سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زمینداروں اور سر مایہ داروں سے ٹیکس وصولی سے متعلق پائے جانے والے ابہام کو دو رکرنے کیلئے یہ کانفر نس بلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر سال صو بائی اسمبلی کے بجیٹ سیشن کے دوران یہ باتیں سننے میں آتی ہیں کہ زمیندار زرعی انکم ٹیکس نہیں دیتے اس لئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ زرعی انکم ٹیکس کی مقر ر شدہ شرح اور قوانین کا ازسر نوجائزہ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہاکہ 30جنوری کو ہونے والی کانفرنس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ صو بے کے جن علاقوں میں آبادگاروں کو پانی نہیں دستیاب ہوتا یا پھر وہ فصل نہیں کرتے تو ان سے واٹر ٹیکس وصول کر نا مناسب ہو گا یا نہیں ۔ انہوں کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کے قوانین اور ٹیکس وصولی سے متعلق جوبھی تجاویز موصول ہونگی وہ بعد میں قانونی سازی کیلئے سندھ اسمبلی میں پیش کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :