مستونگ میں غیر ملکی سائیکلسٹوں کے قافلے پر حملہ، سیکورٹی پر مامور 6لیویز اہلکار جاں بحق ،ایک سائیکلسٹ سمیت 14افراد زخمی ،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، دو کی حالت تشویشناک۔ تفصیلی خبر

بدھ 22 جنوری 2014 20:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) مستونگ میں غیر ملکی سائیکلسٹوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور 6لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ ایک سائیکلسٹ سمیت 14افراد زخمی ہوگئے لیویز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ذرائع کے مطابق بدھ کے روزسپین سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹوں کا قافلہ ایران کے راستے پاکستان کے اندر جب مستونگ کے نواحی علاقے میں پہنچا تو وہاں پر نامعلوم مسلح عسکریت پسندوں نے سائیکلسٹوں پر حملہ کردیا جبکہ غیر ملکی سائیکلسٹوں کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں نے بھی عسکریت پسندوں پر جوابی کارروائی کی لیکن عسکریت پسندوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث 6لیویز اہلکار فائرنگ سے جاں بحق اور ایک غیر ملکی سائیکلسٹ سمیت لیویز کے 14اہلکار زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مستونگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو اہلکاروں کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا واقعہ کے بعد لیویز اہلکاروں کی مددکیلئے ایف سی کی بھاری تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :