راولپنڈی آر اے بازار خود کش حملے میں شہیدہونے والے نائیک عمران حافظ قرآن تھے،عمران کو شہادت کا شوق تھا پرائمری ٹیچر کا کورس کرنے کے باوجود پاک فوج میں بھرتی ہوگیا ،والد کی گفتگو

بدھ 22 جنوری 2014 20:48

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) راولپنڈی آر اے بازار خود کش حملے میں شہیدہونے والے نائیک عمران حافظ قرآن تھے ذرائع کے مطابق شہید عمران ہری پور کے علاقے کاگ کا رہائشی اور حافظ قرآن تھا۔

(جاری ہے)

غم سے نڈھال والد نے بتایا کہ عمران کو شہادت کا شوق تھا پرائمری ٹیچر کا کورس کرنے کے باوجود پاک فوج میں بھرتی ہوگیا۔نائیک عمران کے دوست اور رشتہ داروں نے حافظ عمران کے بچھڑنے پر کہاکہ حافظ عمران کی بہادری اور کردار مثالی تھا۔ حافظ عمران نے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر کوئی عمران کے گھروالوں کے دکھ میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ شہید کی جرات اور بہادری پر فخر محسوس کررہا ہے

متعلقہ عنوان :