پی آئی اے کا باکمال کارنامہ؛ دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس شروع کردی

بدھ 22 جنوری 2014 19:39

پی آئی اے کا باکمال کارنامہ؛ دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس شروع ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری۔2014ء) پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو فون اور ایس ایم ایس سروس کی فراہمی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ سروس فوری طور پر ٹرپل سیون طیاروں میں سفر کرنے والے مسافروں کو فراہم کی جا رہی ہے اور مسافر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے معمولی چارجز ادا کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان مشہود تاجور کا مزید کہنا تھا کہ دوران پروز ای میل کی سہولت کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :