متحدہ قومی موومنٹ کو ہاٹ کے انچارج عبدالقدیر کے زیر صدارت اجلاس

بدھ 22 جنوری 2014 18:58

کوہاٹ(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کو ہاٹ کے انچارج عبدالقدیر کے زیر صدارت اجلاس کوہاٹ میں بابو پلازہ میں ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں کارکنان اور مختلف یونین کونسلوں کے ذمہ داروں نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں متحدہ قومی مومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے مرکزی رکن رحمت اللہ شباب نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں مرکزی رابطہ کمیٹی کے ممبر رحمت اللہ شباب کوہاٹ کے انچارج عبدالقدیر یوسف زئی سیکرٹری پیاوٴ خان اور دیگر مقررین نے کہا ک ملک میں روز بروز امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں لیکن حکمرانوں کو عوام کے جا ن ومال کی کوئی فکر نہیں جو نہایت افسوس ناک ہے۔اس موقع پرایم کیو ایم کوہاٹ کے انچارج عبدالقدیر یوسف زئی نے کوہاٹ میں متحدہ قومی مونٹ کے سرگرمیوں کا خصوصی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور کارکنوں کو ائیندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی اس موقع پر ایم کیو ایم کے انچارج عبدالقدیر یوسف زئی نے کارکنوں سے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کوہاٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔کیونکہ بلدیاتی نظام کے ذریعے ہی علاقائی مسائل کا حل ممکن ہیں لہذا بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی مومنٹ کوہاٹ کے تمام یونین کونسلوں سے اپنے امیدوار سامنے لائیں گے اور کامیابی کی صورت میں کوہاٹ کے تقدیر بدلیں گے انہوں نے بتایا ملک بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی ممبر شپ اور رابط عوامہ مہم زور و شوار سے جاری ہے اورر سینکڑوں کارکن الطاف بھائی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرکے شمولیت اختیا رکر رہے ہیں جو نہایت خوش آئیند ہے اور توقع ہے کی انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی مومنٹ کوہاٹ میں ضلعی اور تمام یونین کونسلوں سے بھرتری حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :