Live Updates

عمران خان نے آپریشن پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 22 جنوری 2014 17:37

عمران خان نے آپریشن پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2014ء) سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے۔ ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ناکام ہو چکی ہے اور ملک دشمن عناصر جیت گئے ہیں، قبائلی لوگوں کو ملاتے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی تھی۔ تمام جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ساری دنیا کے چکر لگا لیے لیکن فائدہ کوئی نہیں ہوا، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں آپریشن کرنا ہے تو ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :